by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملہ بلوچستان پر حملے کا تسلسل ہے،ہمارے جوان قربانی دے کر ملک کو محفوظ بنا رہے ہیں،علامہ طاہر اشرفی 

کراچی(پی این پی)حافظ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملہ بلوچستان پر حملے کا تسلسل ہے، ہمارے جوان قربانی دے کر ملک کو محفوظ بنا رہے ہیں،شہدا کی وجہ سے دنیا آج ہمیں امن کا پیامبر سمجھ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ سے پیغام امن کمیٹی نے کراچی میں ملاقات کی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی اور دیگر نے گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی کاکہناتھا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مشن ملک میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، علماء، مشائخ اور اقلیتی رہنما فرقہ واریت اور نفرت انگیزی کا مقابلہ کریں،ان کاکہناتھا کہ سندھ کی مذہبی روا داری پورے پاکستان کیلئے مثالی ہے،سندھ حکومت کی جانب سے بین المذاہب مکالمے کا فروغ قابل تحسین ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملہ بلوچستان پر حملے کا تسلسل ہے،ہمارے جوان قربانی دے کر ملک کو محفوظ بنا رہے ہیں،شہدا کی وجہ سے دنیا آج ہمیں امن کا پیامبر سمجھ رہی ہے،ہمارا ایک ہی پیغام ہے وطن کی سلامتی و استحکام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، دنیا کے سامنے خوراج و فتنہ ہند بے نقاب ہو چکے،ان کاکہناتھا کہ شہدا کی توہین نہیں ہونے دیں گے، ان کے اہلخانہ سے معذرت خواہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ صوبہ سندھ صوفیا ء کرام کی دھرتی ہے،یہاں سے ہمیشہ محبت و اخوت کا پیغام دیا جاتا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے کمیٹی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے،پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے مشن میں ہم ان کے ساتھ ہیں،امن ، برداشت اور قانون کی بالادستی ہی قوم استحکام کی ضمانت ہیں۔



PNP

Comments are closed.