دبئی منی ایکسچینج میں ڈکیتی کے ملزمان 10منٹ میں گرفتار
دبئی: دبئی پولیس نے ڈیرہ دبئی میں منی ایکسچینج میں ہونے والی مسلح ڈکیتی کو 10 منٹ میں ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو ایک کروڑ درہم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، اطلاع ملتے ہی ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی شروع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق نقاب پوش ڈاکوؤں نے منی ایکسچینج کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا تھا۔ کرنسی ایکسچینج کے ایک ملازم نے موبائل فون کے ذریعے دبئی پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد الرٹ میسج ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے، جبکہ ان سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.