by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ارجنٹینا سے شکست کے بعد شہزادہ ولیم کا انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کیلئے جذباتی پیغام


برطانوی شہزادہ ولیم—فائل فوٹو
برطانوی شہزادہ ولیم—فائل فوٹو 

برطانوی شہزادہ ولیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہونے کے بعد اپنی فٹبال ٹیم کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کے دوران مخالف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور میچ جیتنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں انگلینڈ کی فٹبال ٹیم سے مخاطب ہو کر شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے پوری کوشش کی اور ہمیں ناقابلِ یقین ٹورنامنٹ کے لیے آپ پر بہت فخر ہے۔

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

شہزادہ ولیم نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے گراؤنڈ میں جیسے مقابلے اور یقین کا مظاہرہ کیا، اس نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری کے آخر میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے سروں کو فخر سے بلند رکھیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔


PNP

Comments are closed.