کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ خلوصِ نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، اسی لیے سکون سے سوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت، صوبے کی ترقی اور مسائل کا حل ہے، جبکہ سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، بلدیاتی نظام کی بہتری، توانائی کے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسی لیے انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں اور وہ سکون کے ساتھ سوتے ہیں۔