by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مولانا فضل الرحمان شہداء سے متعلق بیان واپس لیںشرجیل میمن

کراچی(پی این پی)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کوعبرتناک شکست دی ،پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا،ہمارے جوان شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں،مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان کو واپس لیں،الفاظ واپس لینےسےمولانا فضل الرحمان کی عزت کم نہیں ہوگی،معاملےکوانا کا مسئلہ نہ بنائیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان کوبھارت میں شہ سرخیوں میں جگہ ملی،وہاں خوشی منائی گئی ،ایسا بیان دینے سے گریز کیاجائے جس سے ہمارا دشمن خوش ہو،مولانا فضل الرحمان کیلئے دل میں بہت احترام ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں،ملک کیلئے لڑنے کے جذبے کی قیمت تنخواہ نہیں ہوتی،جوان گھر سےنکلتےوقت والدین سے شہادت کی دعا کی درخواست کرتے ہیں،شہدا کا رتبہ ہمیشہ بلند رہے گا۔

سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت اب پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے،بیان بازی سےشہید کےرتبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا،پاک بھارت جنگ میں پوری قوم متحد تھی،پیپلزپارٹی نےکبھی اپنی افواج کےخلاف بات نہیں کی۔بھارت کےخلاف ہرمحاذپرپاکستانی غازی ڈٹے رہے،مولانا فضل الرحمان بیان واپس لیں، ان کےقدوقامت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار گندم کی اچھی فصل ہوئی،منافع خوروں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کی ،سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا،17 لاکھ ٹن گندم برآمد کی،سرکاری نوٹس جاری کیےگئے کہ ذخیرہ کی گئی گندم سرکار کےحوالے کی جائے۔

گندم مارکیٹ میں آنے سےقیمت میں 13فیصد کمی ہوئی،گندم کی ذ خیرہ اندوزی کرنے والوں کارروائیاں جاری ہے،حکومت سندھ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل کافوری نوٹس لیا،پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

شرجیل انعام میمن کا اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کےفیصلےملکی معیشت کومدنظر رکھ کرہوں گے،گندم پرپنجاب اورسندھ نےاپنی اپنی پالیسی بنائی،پنجاب سےافغانستان گندم جانےکی اطلاع درست نہیں،سندھ سےپنجاب گندم جانےکےشواہد موجود ہیں۔آئین کےتحت گندم کی بین الصوبائی ترسیل نہیں روکی جا سکتی۔

مصطفیٰ کمال پہلے وفاقی وزارت سےمستعفی ہوں،نشست چھوڑکرضمنی انتخاب لڑیں، پتہ چل جائے گا۔
 



PNP

Comments are closed.