فیصل آباد/تاندلیانوالہ( )استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے عوام کے درمیان موجود ہیں ، اپنے وعدے کے مطابق حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جس قدر ممکن ہو سکا اپنا کردار ادا کریں گے ،انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے نتائج میں ردو بدل کرنے والے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 97کے دورہ کے دوران آئی پی پی کے رہنمائوں ،علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے کے مختلف افراد سے ان کے عزیز وا قارب کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ 8فروری کو ووٹرز نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا جس پر ایک منصوبے کے تحت ڈاکہ ڈالا گیا ۔عوام سے وعدہ کیا تھاکہ میری آئندہ کی سیاست اس حلقے کے لئے ہے اور میں آپ کے درمیان موجود ہوں ۔ ہم اپنی انفرادی حیثیت میں علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے ،عوام کو یقین دلاتا ہوں انہیں تنہا نہیں چھوڑوںگا ،ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ سے تعلق اور رابطہ مزید مضبوط ہوگا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی یہاں کے عوام کو تھانے اورکچہری کی استحصال پر مبنی سیاست سے بچانے کیلئے ان کی ڈھال بنیں گے ،علاقے میں ہمارا دفتر کھل گیا ہے ،آپ لوگوں کو کسی بھی طرح کا دکھ اور تکلیف ہو تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کی موثر آواز بنیں گے ۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔