by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کے سب سے زیادہ فاؤلز لیکن کم یلو کارڈز، مداح حیران

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے ڈسپلن کے اعدادوشمار کے جائزہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ فاؤلز کرنے والی ٹیم ارجنٹینا رہی ہے، تاہم یلو کارڈز کی تعداد کے اعتبار سے وہ سرفہرست نہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹینا نے اب تک اپنے حریفوں کے خلاف مجموعی طور پر 88 فاؤلز کیے، جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہیں۔ اس کے باوجود ٹیم کو صرف 9 یلو کارڈز دکھائے گئے۔

یلو کارڈز کی فہرست میں مصر 12 اور کینیڈا 11 یلو کارڈز کے ساتھ ارجنٹینا سے آگے ہیں، حالانکہ مصر نے ٹورنامنٹ میں 59 اور کینیڈا نے پورے ٹورنامنٹ میں 72 فاؤلز کیے، جو ارجنٹینا سے 16 کم ہیں۔

اسی طرح سوئٹزرلینڈ نے 87 فاؤلز کیے اور اسے 8 یلو کارڈز ملے، جبکہ اسپین نے 80 فاؤلز کے ساتھ صرف 6 یلو کارڈز حاصل کیے۔ انگلینڈ نے 73 فاؤلز کیے اور اسے 8 یلو کارڈز دکھائے گئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر فاؤل لازمی طور پر یلو کارڈ کا باعث نہیں بنتا اور ریفری میچ کی نوعیت، فاؤل کی شدت اور کھیل کے حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سب سے زیادہ فاؤلز کرنے کے باوجود ارجنٹینا کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی ریڈ کارڈ نہیں دکھایا گیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، انگلینڈ اور پیراگوئے کو ایک، ایک ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل میں اسپین کے خلاف میدان میں اترنے والی ارجنٹائن کے یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹیم نے دفاعی اور جسمانی کھیل کا بھرپور استعمال کیا۔

تاہم ریفریز کی جانب سے زیادہ تر مواقع پر سخت تادیبی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی، لیکن ان اعداد و شمار کی بنیاد پر ریفری کے فیصلوں یا ان کے معیار کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہر فاؤل کی نوعیت اور شدت مختلف ہوتی ہے۔



PNP

Comments are closed.