بیجنگ: شکاگو میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ عالمی معیار کے مربوط مواصلات اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی برتری کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے ترقیاتی مواقعوں کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خبروں کی رپورٹنگ، معلومات اور وسائل کے تبادلے کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے ، چین کے تجربے اور دانشمندی کو دنیا کے ساتھ بانٹیں گے تاکہ چینی جدیدکاری کی کامیابیاں دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکیں۔
تقریب میں شریک متعدد مہمانوں نے چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ترقیاتی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق ” چائنا ان اسپرنگ ٹائم : شیئرنگ آپر چینو نیٹیز ود دی ورلڈ ” گلوبل ڈائیلاگ کی سرگرمیوں کا سلسلہ یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں کے کئی ممالک میں بھی منعقد کیا جائے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔