by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کا وضاحتی بیان

سید قمر رضا – فوٹو: فائل

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی پریس ریلیز پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔ 

اپنے بیان میں قمر رضا کا کہنا تھا کہ کالعدم کمیٹی کا پریس ریلیز حقائق کو قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مسخ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطے کا مقصد خالصتاً ذاتی خواہش کے تحت مسئلے کا پُرامن حل تلاش کرنا تھا۔

سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے تحفظات کا ازالہ اولین ذمہ داری ہے۔ رابطہ کالعدم کمیٹی کو تشدد سے باز رکھنے اور پُرامن راستہ اختیار کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے بیشتر افراد نے پُرامن حل کی تجویز پر منطقی اور مثبت ردعمل دیا۔ بعض عناصر ذاتی اور نیک نیتی پر مبنی اقدام کو سستی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ میں نے کسی تیسرے فریق کی نہیں اپنے لوگوں اور اپنے ادارے کی نمائندگی کی۔ میری کوشش کا واحد مقصد علاقے اور شہریوں سے محبت اور ان کی فلاح تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن، مفاہمت اور عوامی فلاح کے لیے میری کوششیں کسی منفی مہم سے متاثر نہیں ہوں گی۔



PNP

Comments are closed.