by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکہ کا ایران پر حملوں کی بڑی لہر مکمل کرنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی تازہ لہر کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

سینٹکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی جنگی طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں نے انتہائی درست ہتھیاروں کے ذریعے ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان اہداف میں ساحلی نگرانی کے مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، فوجی لاجسٹک انفراسٹرکچر اور بحری عسکری صلاحیتوں سے متعلق مقامات شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مسلسل چھٹی رات تھی۔

سینٹکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے اور تجارتی جہاز رانی پر حالیہ حملوں کے حوالے سے ایران کو جوابدہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں، جو مکمل چوکسی کے ساتھ ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

 

PNP

Comments are closed.