by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مفتی قوی نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این پی): متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنے ایک غیر معمولی بیان کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے، جہاں ان کے ریمارکس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو “ٹھرکی” یا “فلرٹ” تصور کرتے ہیں؟ اس پر مفتی عبدالقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات سے انکار نہیں کرتے اور اس حوالے سے خود کو “ٹھرکی” مانتے ہیں۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت کھلے مزاج کی ہے اور وہ لوگوں کی شخصیت اور انداز کو بغور دیکھنے کے عادی ہیں۔ ان کے بقول وہ اسی رویے کو اپنی “ٹھرک” سے تعبیر کرتے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ افراد نے ایسے مہمان کو پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے پر میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ کم از کم انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر مؤقف پیش کیا۔

PNP

Comments are closed.