عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر نامعلوم میزائل کی زد میں آگیا
برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا ہے کہ عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو جمعرات کے روز نامعلوم نوعیت کے ایک پروجیکٹائل (میزائل یا گولہ) نے نشانہ بنایا۔
ادارے کے مطابق یہ واقعہ عمان کے شہر خصب سے تقریباً 19 بحری میل (35 کلومیٹر) مشرق میں اس وقت پیش آیا جب ٹینکر سمندر میں سفر کر رہا تھا۔
یو کے ایم ٹی او نے مزید بتایا کہ حملے کے باوجود جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے اور اس واقعے کے نتیجے میں ماحولیاتی نقصان کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.