پروونشل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے کے بالائی اضلاع میں گلشیئر جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 25 جولائی کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے اپر و لوئر چترال، اپر دیر، سوات، بحرین، اپر و لوئر کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متوقع بارشوں کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھلنے اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریسکیو اداروں کو ہنگامی مشینری، عملہ اور امدادی سامان ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.