یوکرین کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روسی حملے جاری رہے تو یوکرین مزید انتظار نہیں کرے گا۔
زیلنسکی کے مطابق امریکی تجویز پر یوکرین نے تین روز تک روسی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، تاہم روسی حملوں کا سلسلہ برقرار رہنے کی صورت میں یوکرین اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
یوکرینی صدر نے امریکی انٹیلی جنس تعاون محدود کیے جانے کے ممکنہ اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کا بھی اظہار کیا۔
PNP
Comments are closed.