by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل


بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پاکستان کی جانب سے 16 ہزار رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔ 

بابراعظم نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ میں 16 ہزار رنز سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشنل سیریز کے پہلے میچ میں مکمل کیے۔

بابراعظم نے اس میچ میں 57 گیندوں پر 45 رنز کی باری کھیلی اور اس دوران 6 چوکے لگائے۔

16 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر انضمام الحق ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں 20 ہزار 521 انٹرنیشنل رنز اسکور کیے ہیں۔

ایمیج بشکریہ پی سی بی/ایکس
ایمیج بشکریہ پی سی بی/ایکس

دوسرے نمبر پر 17 ہزار 790 رنز کے ساتھ یونس خان، تیسرے نمبر پر 17 ہزار 134 رنز کے ساتھ محمد یوسف ہیں۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ لیجنڈری بیٹر جاوید میاں داد ہیں۔

بابراعظم کے رنز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 38 ہوگئی ہے۔


PNP

Comments are closed.