by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فلیٹ سے خاتون کی لاش ملنے کا واقعہ، مقدمہ شوہر کیخلاف درج

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے  احسن آباد میں فلیٹ سے گزشتہ ہفتے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ شوہر کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تھانا سائیٹ سپرہائی وے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے ڈیڑھ سال قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی، ملزم نے خاتون سے شادی کو چھپا رکھا تھا۔

ملزم نے ایک ماہ قبل بھی اہلیہ کو نشہ آور ادویات کھلائی تھیں، نشہ آور ادویات سے خاتون کی طبعیت بگڑی اور اسپتال منتقل کیا گیا تھا، گرفتار ملزم سے قتل سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں خاتون کی وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔



PNP

Comments are closed.