by Rao Imran Suleman
Rao Nama

،کپڑے نہ لیکر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا، 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

رحیم یار خان (پی این پی)رحیم یار خان میں گزشتہ روز ماں اور 4 بچوں کی نہر میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔

گزشتہ روز ماں 4 بچوں سمیت نہر میں کود گئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کی صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیاپولیس کے مطابق کپڑے نہ لے کر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے 4 بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔پولیس کے مطابق ماں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ بچے نہر میں ڈوب گئے تھے۔

PNP

Comments are closed.