by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایران کے جوابی حملے جنوبی ساحلی علاقوں میں امن تک جاری رہیں گے۔ ایرانی جنرل

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے کہا ہے کہ ’دشمن کے خلاف ایران کے حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں دوبارہ امن بحال نہیں ہو جاتا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بریگیڈیئر جنرل موسوی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ’پورا ایران اس وقت ایک ساتھ دشمن کے خلاف کھڑا ہے۔ تہران سے لے کر جنوب تک ملک کا ہر حصہ یکساں اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’ایران کے مختلف علاقوں سے دشمن کے خلاف ہمارے مؤثر اور انتہائی درست حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک جنوبی ساحلی پٹی اور آبنائے ہرمز میں سکون بحال نہیں ہو جاتا۔

ایرانی خبر رساں ادارے پر یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاسدارانِ انقلاب نے ’آپریشن نصر 2‘ کے پندرہویں مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی ایرو سپیس فورس نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس پر بھرپور جوابی حملہ کیا ہے۔‘

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس کارروائی میں ایک طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والا ریڈار سسٹم، امریکی فضائی ایندھن بردار متعدد طیارے اور دیگر سٹریٹجک فوجی اثاثے بڑے پیمانی پر نقصان کا شکار ہوئے۔

ایرانی فورس نے خبردار کیا ہے کہ ’اگر ایرانی شہریوں یا بنیادی ڈھانچے پر مزید حملے کیے گئے تو اس کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

PNP

Comments are closed.