by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو کا اہم اجلاس، آزاد جموں وکشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) گلاسگو کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، بالخصوص آئندہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی، جن میں مرزا طاہر بیگ (صدر)، رضا شیخ (جنرل سیکرٹری)، چوہدری عنصر پوٹھی (سینئر نائب صدر)، حبیب احمد ریاض (انفارمیشن سیکرٹری) موجود تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور جمہوری اقدار کے فروغ، پارٹی اتحاد، تنظیمی مضبوطی اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی خدمت، جمہوری روایات کے فروغ اور پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔



PNP

Comments are closed.