by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وانا: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں خودکش حملے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

—فائل فوٹو 

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ کر دی گئی جبکہ 1 خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے لیے تیار گاڑی کی مسلسل 3 دن نگرانی کی گئی اور اسے آبادی سے دور جانے پر نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔



PNP

Comments are closed.