کراچی(پی این پی)پاکستان سٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں رواں کاروباری ہفتے میں رجحان منفی رہا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈیکس 6 ہزار 438 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 802 پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 798 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1لاکھ 81 ہزار 148 رہی، جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 73 ہزار 349 رہی۔
PNP
Comments are closed.