شیخوپورہ پولیس نے تھیٹر ڈرامے کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اداکارہ شمع ناز پر تشدد کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا۔
اداکارہ شمع ناز نے پولیس کو بتایا کہ ڈرامے کے دوران ایک نوجوان زبردستی اسٹیج پر چڑھ گیا اور اس پر تشدد کیا۔
اداکارہ کا ڈرائیور اسے بچانے آیا تو نوجوان نے اسے بھی تھپڑ مارے۔ شمع ناز کے مطابق ملزم نے غلط کام کرنے کا کہا، اس نے انکار کیا تو ملزم مشتعل ہوگیا۔
ملزم کا نام راجا زین معلوم ہوا ہے، تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
PNP
Comments are closed.