اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی مبینہ فراڈ کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
تین ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پولیس نے علی وزیر کو پیش کیا تھا۔تفتیشی افسر محمد علی نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم اور پراپرٹی کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔