اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ پولیس نے کی آج بھی ریکارڑ جمع نہیں کروایا۔
انسداد دہشتگری عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل سردارعبدالرازق کے جونیئر وکیل پیش ہوئے،
پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈجمع نہ کروایاجاسکا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردیتےہیں۔
پرویز الٰہی کے وکیل کے جونیئروکیل نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ 14 ستمبرکو دیگراہم کیسز سماعت کیلئے مقرر ہیں، ہم کیس کی سماعت 15ستمبرکو رکھ لیتے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔