by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں بچے کے اغواءمیں ملوث ملزمان گرفتار والد کا دوست ہی ملوث نکلا

کراچی(پی این پی) منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغوا ءمیں ملوث تمام ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کا کہنا ہےکہ منگھوپیر روڈ سے بچے کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کوگرفتارکیاگیاہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایاکہ 2 سال کےاذان کے والد کا دوست مرکزی ملزم ہے اور بچے  اغواء میں براہِ راست ملوث ہے جبکہ ملزم کی جانب  سے اغوا کے بعد 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیاگیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نےلالچ میں آکربرادر نسبتی اور دوست کے ہمراہ واردات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا۔

واضح رہے منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2 سال کا اذان علی 18 جولائی کو اغوا ءہوا تھا اور اس واقعہ کی سی سی ٹی  وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ 



PNP

Comments are closed.