بیجنگ:چونگ گوان چھون فورم 2026 بیجنگ میں شروع ہوا۔ چین کے نائب وزیراعظم دنگ شوئی شیانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں دنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ چین نے “چودہویں پانچ سالہ منصوبے ” کے دوران ، سائنسی اور تکنیکی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، قومی سائنسی اور تکنیکی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اور عالمی جدت کے اہم مرکز کے طور پر اس کا اثر نمایاں طور پر بڑھا ہے۔
دنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے ” کے دورا ن ، چین اعلیٰ سطح کی سائنسی و تکنیکی خودمختاری اور خودکفالت کو تیز کرے گا، بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی جدت کے مرکز کی تعمیر پر توجہ دے گا، اور سائنسی و تکنیکی شعبے میں ایک طاقتور ملک بننے کی کوشش کرے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی سائنسی اور تکنیکی کمیونٹی کی تعمیر کا خواہاں ہے۔ انہوں نے 3 تجاویز پیش کیں جن میں ایک زیادہ کھلے اور جامع جدید نیٹ ورک کی تعمیر ، زیادہ وسیع اور متنوع سائنسی و تکنیکی تعاون اور زیادہ مساوی اور بہتر سائنسی و تکنیکی حکمرانی کا فروغ شامل ہے ۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔