جدہ:مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کسی اتحادی جماعت کے ساتھ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی البتہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، کسی اتحادی جماعت کے ساتھ الیکشن میں کسی بھی حلقہ سے کوئی الحاق نہیں کیا جائے گا البتہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ کچھ حلقوں پر الحاق کیا جا سکتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں لک ھاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن کے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اگر آئین کے مطابق الیکشن دو تین ماہ کی تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی، الیکشن کمیشن کا کام صرف الیکشن کروانا نہیں بلکہ صاف اور شفاف الیکشن کروانہ انکی ذمہ داری ہے.
انکا کہنا تھا کہ اکتوبر میں نواز شریف پاکستان آکر الیکشن کمپین کی سربراہی کریں گے اور چوتھی دفعہ لوگوں کے ووٹ سے پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے.
پاکستان کی موجودہ معاشی بحران پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کا بے قابو جن عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے عمران خان کے دور حکومت سے پہلے نواز حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا. سی پیک، جی 20 میں عنقریب شمولیت، کراچی آپریشن، آپریشن ضرب عضب اور دیگر نواز حکومت کے کارنامے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی پانچویں برسی پر دعا و فاتحہ کا بھی اہتمام ہوا۔
تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور،۔ رانا اشرف مھر عبدالخالق لک۔ نور محمد آرائیں زوہیب محمد ولید مسلم لیگ کے سینیئر رہنماؤں کارکنوں نے شرکت کی۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔