by Rao Imran Suleman
Rao Nama

افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث نادرا ملازمین گرفتار

کراچی(پی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں افغان شہریوں کی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث نادرا کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کارروائی کر کے نادرا ملازمین سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمان افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کا ملازم چوکیدار اور ایک شخص بھی شامل ہے۔



PNP

Comments are closed.