پنجاب صرف لاہور کے چند علاقوں کا نام نہیں، کسان، مزدور اور عام شہری بھی پنجاب کی حقیقی شناخت ہیں، شازیہ مری
کراچی (پی این پی) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں گے، کسی کو ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوری اختیار کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہیں، کسی کو عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقوق، جمہوری اقدار اور عوامی اختیار کی محافظ جماعت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی نعروں کے بجائے عوامی مسائل کا جواب دینا ہوگا۔ پنجاب صرف لاہور کے چند علاقوں کا نام نہیں، کسان، مزدور اور عام شہری بھی پنجاب کی حقیقی شناخت ہیں۔ پنجاب کے کسان آج بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت کو نمائشی منصوبوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔ پنجاب میں سیلاب متاثرین آج بھی اپنے حقوق اور بحالی کے منتظر ہیں، حکومت بتائے انہیں کیا ریلیف دیا گیا؟
شازیہ مری نےمزید کہا مسلم لیگ (ن) کو اشتہارات اور تشہیری مہم سے نکل کر عوام کی عملی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کی سیاست کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ حکمرانی کو تسلیم کیا جائے، ان کے مستقبل کے فیصلے ان کی مرضی اور امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری کا واضح مؤقف ہے۔ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے کون میدان میں موجود ہے اور کون صرف دعوے کرتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔سیاسی مخالفین الزام تراشی کے بجائے عوام کے حقیقی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔
PNP
Comments are closed.