بیجنگ:22سے 23 جولائی ، عالمی تجارتی تنظیم کا 2025 کا تیسرا سالانہ جنرل کونسل اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق دوسرے روز کی کانفرنس میں چین نے ” موجودہ صورتحال میں کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کی تجاویز پر منبی” تحریری تجویز پیش کی اور یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ طور پر تحفظ کی اپیل کی۔چین نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں نئے یکطرفہ ٹیرف اقدامات سامنے آرہے ہیں، جنہوں نے 27 کھرب امریکی ڈالرز کے تجارتی حجم پر اثرات ڈالے ۔ اس پیش نظر ،چین نے عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان سے ایحاد و تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی۔برازیل، یورپی یونین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، کمبوڈیا، روس، وینزویلا سمیت کئی ممالک کے مندوبین نے کہا کہ تجارتی اتار چڑھاؤ میں اضافہ ارکان کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے۔خاص طور پر کمزور ترقی پذیر ارکان کی اقتصادی و سماجی ترقی پر اثر انداز ہو گا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی