کراچی(پی این پی)عالمی و مقامی سطح پر سونے اورچاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600روپے کمی ریکارڈ کی گئی ،فی تولہ سونا4لاکھ 27ہزار 436روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا3944روپے سستا ہو کر 3لاکھ 66ہزار457روپے کا ہو گیا۔
ادھرفی تولہ چاندی 61روپےے کمی سے 6309روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا46ڈالر سستاہوکر 4050ڈالر کاہو گیا۔
یادرہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا2روز میں 6400روپے سستا ہوا۔
PNP
Comments are closed.