by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور: عیدالاضحیٰ پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، 189 افراد گرفتار

—تصویر جیو نیوز اسکرین گریب

لاہور میں عیدالاضحیٰ پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 189 افراد کو گرفتار کر کے 152 مقدمات درج کر لیے گئے۔

غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے پر 80 افراد کو گرفتار کر کے 70 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ون وہیلنگ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر کے 7 مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پتنگ بازی کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کیے گئے۔

ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 76 افراد کو گرفتار کر کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔



PNP

Comments are closed.