by Rao Imran Suleman
Rao Nama

روسی بحریہ کی طاقت میں اضافہ جاری ہے، پوتن

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور ملک کے دفاعی نظام میں بحری شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر پوتن نے کہا کہ روس جدید جنگی جہازوں اور خصوصی بحری آلات کی تیاری پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، جبکہ بحریہ کو جدید ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے جوہری دفاعی نظام میں بحری جزو اہم کردار ادا کرتا ہے، جسے مزید مؤثر اور طاقتور بنایا جا رہا ہے۔ روسی صدر کے مطابق آبدوزوں، جنگی جہازوں، ساحلی دفاعی یونٹس اور بحری فضائیہ کی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔

پوتن کا کہنا تھا کہ روسی بحریہ قومی سلامتی، دفاع اور سمندری مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ روس کی سرحدیں متعدد سمندروں سے منسلک ہیں، جس کی وجہ سے مضبوط بحری قوت ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ بحری اہلکار جدید تربیت حاصل کر رہے ہیں اور مختلف حالات میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق روسی بحریہ بدلتی ہوئی عسکری صورتحال کے مطابق فوری ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

PNP

Comments are closed.