by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: جمالی پُل کے قریب ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے جمالی پُل کے قریب ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کی رفتار بہت تیز تھی۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.