by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حج کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری، آن لائن رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہوگئی، وزارت مذہبی امور

عازمین حج کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد وزارت مذہبی امور کے مطابق آن لائن رجسٹرڈ عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہوگئی۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق 2 لاکھ 46 ہزار افراد نے سرکاری اور 94 ہزار نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔ 

 پنجاب سے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار، سندھ سے 1 لاکھ، خیبر پختونخوا سے 51 ہزار، اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد کشمیر سے 2 ہزار 600 اور گلگت سے 1200 عازمین رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ 

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹرڈ عازمین وزارت سے رابطے یا رہنمائی کے لیے ’’پاک حج‘‘ ایپ یا حج ہیلپ لائنز کا استعمال کریں۔



PNP

Comments are closed.