آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تیل ٹینکر دھماکے سے تباہ
تہران:ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں ایک تیل بردار جہاز (آئل ٹینکر) سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے تباہ ہو گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکر نے تہران حکومت کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مقرر کردہ اور منظور شدہ بحری راستے کو چھوڑ کر دوسرے راستے پر جانے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ سمندری بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا۔
واقعے کے فوری بعد ایرانی سرکاری یا عسکری حکام کی جانب سے ابھی تک اس حادثے پر کوئی باضابطہ بیان یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
فی الحال جہاز سے متعلق مزید تفصیلات اس کے منزل کی سمت اور عملے کے بارے میں معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.