کراچی (پی این پی) پی آئی اے 27 اکتوبر سے پاکستان سے لندن کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد جبکہ 2 پروازیں لاہور اور لندن کے مابین آپریٹ کی جائیں گی، اس وقت پی آئی اے لندن کے لیے 4 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور بڑھتی ہوئی مانگ کا مظہر ہے۔
PNP
Comments are closed.