پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردِعمل دیا ہے کہ وہ ٹھنڈا پانی پیئیں اور سر پر بھی ٹھنڈا پانی ڈالیں، صبح ہو گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن ہو گیا ہے اور آزاد کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، آپ کی غلط فہمی دور ہو گئی، آپ کی جمع تفریق غلط ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آپ کے پری پول دھاندلی کے پروگرام ناکام ہو گئے، لیگی امیدوار نے الیکشن سے ایک رات قبل بیلٹ پیپرز کے تھیلے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر سے پکڑے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کا تیر کشمیر کی وادیوں میں گم ہو گیا، کشمیر میں ہر طرف شیر دھاڑ رہا ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں کشمیریوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جیت پر جشن منانے آتے ہیں تو ہار پر برداشت کرنا بھی سیکھیں، ہر الیکشن میں ہارنے پر پی ٹی آئی والا وتیرہ مت اپنائیں۔
انہوں نے گلگت میں آپ کی حکومت بن گئی تو اس کا مطلب وہاں بہت شفاف الیکشن ہوئے ہیں؟
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر میں آپ ہار گئے ہیں تو وہاں دھاندلی ہوئی ہے؟ ایسے ڈبل اسٹینڈرڈ جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت کو زیب نہیں دیتے۔
PNP
Comments are closed.