by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی طیاروں نے اسرائیلی اڈوں سے ایران پر حملے کیے،اسرائیلی وزیرِ دفاع کا اعتراف

تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران امریکی فوجی طیاروں نے ایران پر حملوں کے لیے اسرائیلی فوجی اڈوں کا استعمال کیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایرانی حکام اس حقیقت سے آگاہ ہیں تاہم انھوں نے اب تک اسرائیل کو نشانہ نہیں بنایا۔

انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ایرانی خطے میں ہر جگہ حملے کر رہے ہیں، سوائے ایک ملک کے اور وہ اسرائیل ہے۔ اگرچہ یہ صورتحال ایک گھنٹے میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا کہ ’اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر کوئی حملہ کیا گیا تو اسرائیل ’پوری طاقت‘ کے ساتھ اس کا جواب دے گا۔

PNP

Comments are closed.