ڈاکٹر نبیحہ نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے معاملات طے پا گئے
اسلام آباد (پی این پی)لاہور کی فیملی کورٹ نے سوشل میڈیا پر معروف ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے دائر خلع کی درخواست واپس لینے کے بعد اسے نمٹا دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کی سماعت لاہور کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں ڈاکٹر نبیحہ علی کی نمائندگی ایڈووکیٹ مدثر چودھری نے کی۔دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر نبیحہ علی اور ان کے شوہر کے درمیان باہمی اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور دونوں فریقین کے مابین معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔وکیل نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ مصالحت ہو چکی ہے، اس لیے خلع کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مقدمہ خارج کر دیا۔
PNP
Comments are closed.