by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی اثاثوں سے ہرجانہ لینے والے ممالک و کمپنیوں کو پاسداران انقلاب کا انتباہ

تہران : ایران کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کے تحت ایران کے منجمد اثاثوں سے ہرجانہ یا فنڈز حاصل کرنے والی کسی بھی کمپنی یا ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیمی ذوالفقار نے سرکاری میڈیا پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر کی تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “غیر قانونی اور اشتعال انگیز” قرار دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک یا کمپنی امریکی تجویز کو قبول کرتے ہوئے ایران کے بلاک شدہ اثاثوں کا استعمال کرے گی، ایرانی مسلح افواج اس کے تمام بحری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کی گزرگاہ مکمل طور پر بند کر دیں گی۔

یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پیشکش کی تھی کہ خلیجی پانیوں میں تنازع کے دوران متاثر ہونے والے تجارتی جہازوں اور سامان کے نقصان کا ازالہ تہران کے منجمد اثاثوں سے کیا جائے گا۔ تہران نے اس تجویز کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے حالات کو مزید کشیدہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

PNP

Comments are closed.