by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسکول کب کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم پیش رفت

اسلام آباد (پی این پی)پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کے باعث طلبہ اور والدین کی جانب سے یہ سوال مسلسل سامنے آ رہا ہے کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے۔

اس دوران نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اسکول 24 اگست کے بجائے 3 اگست 2026 سے کھولنے کی اجازت دی جائے۔پرائیویٹ اسکول سلوشنز آف پاکستان کا ایک اجلاس صدر ملک عبدالصمد کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں تعلیمی سرگرمیوں، نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور آئندہ تعلیمی شیڈول پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ موجودہ تعطیلات کا دورانیہ کافی طویل ہے، جس کے باعث طلبہ کی تعلیمی استعداد اور نصاب کی تکمیل متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر نجی اسکولوں کو 3 اگست سے کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی جائے تو تعلیمی نقصان میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے اور سالانہ نصاب بھی بروقت مکمل ہو سکے گا۔تنظیم کے عہدیداروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی ادارے جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی یا انتظامی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں 22 مئی 2026 سے 23 اگست 2026 تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جبکہ سرکاری شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے 24 اگست 2026 سے دوبارہ کھلنے ہیں۔تاہم اب تک حکومت نے تعطیلات کم کرنے یا نجی اسکولوں کی جانب سے 3 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی تجویز پر کوئی حتمی فیصلہ یا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

PNP

Comments are closed.