نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کی معصومیت
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات مجھے نہیں دنیا کو بتائے۔ مجھے ان کی معلومات کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو چاہتا ہے کہ میں جنگ میں شامل رہوں اس لیے معلومات دینے کی بات کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ کوہ کولانگ کے مقام پر کیا ہو رہا ہے، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہم نے ایران کے جوہری مقامات کو تباہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے معاہدہ نہیں ہوتا تو ہم کوہ کولانگ کو بھی آسانی سے تباہ کردیں گے۔
PNP
Comments are closed.