سیلابی صورتحال:پی ڈی ایم اے پنجاب کی چھٹیوں میں اضافے کی تجویز
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مون سون بارشوں اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی اداروں کی بندش جاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بھیجی گئی سفارشات میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جہاں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، وہاں 20 اگست کو بھی اسکول نہ کھولے جائیں۔ ادارے اس وقت تک بند رکھے جائیں جب تک سیلابی پانی مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے اور حالات معمول پر نہ آ جائیں۔
سفارشات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ تیار کیا جائے تاکہ بحالی کے لیے درکار وسائل کا اندازہ لگایا جا سکے۔
اس کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ اور خستہ حال سرکاری عمارتوں، بالخصوص تعلیمی اداروں کا جامع سروے مکمل کرے اور اپنی تفصیلی رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کرے، تاکہ بحالی کا عمل جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔
PNP
Comments are closed.