by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نبیل گبول نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلائی ٹریفک پولیس اہلکار کا سلیوٹ

کراچی (پی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق پی پی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل دوڑاتے رہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں قانون شکنی سے روکنے کے بجائے سلیوٹ کیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بغیر ہیلمٹ بائیک چلاتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے خود دو خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا، جس میں بغیر ہیلمٹ بائیک چلانا اور موٹر سائیکل کا لائسنس نہ ہونا شامل تھی۔

میئر نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ “اب ہیلمٹ بھی لوں گا اور لائسنس کے لیے بھی اپلائی کروں گا۔”



PNP

Comments are closed.