by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بلوچستان میں پنجابیوں کو نسلی بنیاد پر نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے محمد زبیر

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پنجابیوں کو ان کی نسلی شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی نسلی، لسانی یا علاقائی شناخت کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور اس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔کسی بھی تحریک یا مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے انسانی جانوں کا ضیاع اور بے گناہ افراد کا قتل کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ تشدد کے بجائے مسائل کا حل پرامن اور آئینی ذرائع سے تلاش کیا جانا چاہیے۔معاشرے کے تمام طبقات کو تشدد اور نفرت کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے تاکہ امن، قانون کی حکمرانی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔



PNP

Comments are closed.