کراچی(پی این پی)سندھ کے سرکاری و نجی سکول یکم اگست سے ہفتے میں 6 روز کھولنے کی ہدایت کر دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے صوبائی محکمۂ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی سکول یکم اگست سے 6 روز کھولے جائیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتے تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔
محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی سکول کھل جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے کے سکولوں میں ہفتے میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے سکولوں میں ہفتے اور اتوار 2 دن کی تعطیل ہو گی۔
PNP
Comments are closed.