پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ آف سیزن میں کیمپ لگانے کا فائدہ ہوتا ہے، ایسے کیمپس سے بہتری آتی ہے اور اسکلز میں اضافہ ہوتا ہے۔
صائم ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کرتا ہوں کہ ہمیشہ تیاری اچھی کرنی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹی 20 اور ون ڈے کی پرفارمنس کو الگ الگ رکھنا چاہیے، اگر ٹی 20 میں پرفارمنس اچھی نہیں تھی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ون ڈے میں بھی پرفارمنس اچھی نہیں ہو گی۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میرا کوئی زیادہ برا وقت رہا ہے ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھا کیا ہے اور کوشش یہی رہی ہے
اُنہوں نے کہا کہ پریشر ہمیشہ رہتا ہے پرفارم کریں یا نہیں کریں، پریشر اچھی پرفارمنس کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔
صائم ایوب نے کہا کہ مداح جو مرضی کہیں چاہے آل راؤنڈر کہیں لیکن میں ٹیم کے رول کے مطابق کھیلتا ہوں جو بھی مجھے رول ملے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ کیمپ تاخیر سے جوائن کیا کیونکہ ری ہیب چل رہا تھا لیکن میں اپنی تیاری کر رہا ہوں کیونکہ کیمپ کی کچھ چیزیں مس کی ہیں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ مقابلے کا نہیں سوچتا، میں بس اپنی کارکردگی اچھی کرنے کا سوچتا ہوں، کرکٹ زیادہ ہو گئی ہے یہ کھلاڑیوں پر ہے کہ کیسے لوڈ کو منیج کرنا ہے، سب سینئرز نے مجھے چھوٹے بھائی کی طرح گائیڈ کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ برا وقت وہ ہوتا ہے جب آپ کے پاس سہولتیں نہ ہوں میرے پاس تو سہولتیں بھی ہیں اور میں ہمیشہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
PNP
Comments are closed.