by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی :نیب کی ریکور کی گئی رقوم کی تقسیم،حکومتِ سندھ کے سپرد کتنی رقم کی گئی ۔۔؟ جانیے

 کراچی ( پی این پی )نیب نے ریکور کی گئی رقوم کی تقسیم کر دی،حکومتِ سندھ کے سپرد کتنی رقم کی گئی ۔۔؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی میں ریکور کی گئی رقوم کی تقسیم کی تقریب ہوئی۔نیب کے ترجمان  نے کہا  کہ ڈی جی نیب کراچی نے 13 کروڑ 62 لاکھ سے زائد رقوم کے چیکس تقسیم کیے۔ 12 کروڑ 28 لاکھ سے زائد رقم حکومتِ سندھ کے نمائندے کے سپرد کی گئی، جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیکس نجی سوسائٹی کے متاثرین کو دیئے گئے۔سوسائٹی متاثرین کو 23 کروڑ سے زائد رقم پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہے۔

اس موقع پر  ڈی جی نیب کراچی نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی بازیابی کے لیے پرعزم ہے۔



PNP

Comments are closed.