الجزائر کے شمالی صوبے بومرداس میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس شاہراہ پر سفر کے دوران بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری اور الٹ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس سیطیف سے دارالحکومت الجزائر جا رہی تھی۔ حادثے کے فوری بعد سول ڈیفنس، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔
زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو اطلاع دی جا رہی ہے۔
الجزائری حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ابتدائی طور پر تیز رفتاری، ڈرائیور کا گاڑی پر قابو کھونا یا سڑک کی خراب صورتحال کو ممکنہ وجوہات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، گاڑیوں کی ناقص حالت اور بعض علاقوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔
واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.